سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا؛ عمران خان 43

سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا؛ عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا جب سیاست میں آیا تو اپنے مرنے کے خوف پر قابو پالیا،آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس صرف ایک دن کے لیے گیا ،نہیں جانتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے،ایک گھنٹے میں طے کرناتھا کہ روسی صدر سے ملاقات کرنی ہے یانہیں؟آج 16 جماعتیں میرے خلاف ہیں اور میں اکیلا ہوں،میرے خلاف منصوبہ بندی کرنے والے پریشان ہیں، وہ مجھے واپس نہیں چاہتے۔
بلکہ عمران خان کا کہناتھا کہ زیادہ آبادی والے ممالک کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے چاہئیں، بھارت نے اپنے لوگوں کے فائدے کے لیےپالیسیاں بنائی ہیں،ہمیں بھی آزاد خارجہ پالیسیاں بنانی چاہیئں جو عوامی مفاد میں ہوں، عراق، افغانستان اور یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں