سیاستدان کےگھرچھاپہ، نوٹوں سے بھرے 176 بیگ برآمد

0
129

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دھیرج ساہو کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے بھارتی سیاستدان کے گھر پر چھاپہ مار کر 318 کروڑ بھارتی روپے برآمد کر لیے۔

ایس بی آئی کے ریجنل منیجر بھگت بہیرا کے مطابق دھیرج سنگھ کے گھر سے 176 نوٹوں سے بھرے تھیلے برآمد ہوئے ہیں۔

برآمد کی جانے والی رقم کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مرکزی شاخ میں شمار کیا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی 3 بینکوں اور محکمہ انکم ٹیکس کے 80 افسران کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔

آپریشن کے لیے 40 نوٹ گننے والی مشینیں منگوائی گئیں اور ان نوٹوں کو 24 گھنٹے کی مختلف شفٹوں میں 4 دن میں شمار کیا گیا۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق بھارتی سیاستدانوں نے شراب کی فروخت سے اتنی رقم جمع کی ہے۔

سیاستدان کے گھر سے برآمد ہونے والی رقم 3 ارب بھارتی روپے ہے جو کہ 10 ارب 83 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

Leave a reply