سیاستدانوں کے لیے شکنجہ تیار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سیاست دانوں پر ایک بار پھر مشکلات کا اضافہ ہو گیا ، نیب ترامیم کلعدم قراردینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد مکمل ہوگیا ۔
نیب نے لاہور کی دس احتساب عدالتوں میں 118 ریفرنسز واپس جمع کروا دئیے ،سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بحال ہوگیا ، رمضان شوگر ملز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروادیا گیا ۔
سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس کا ریکارڈ جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف چنیوٹ میں معدنی زخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروا دیا گیا
سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس جب کہ سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروادیا گیا ۔
Wow, wonderful blog layout! How long have you
ever been running a blog for? you make blogging glance easy.
The full glance of your site is excellent, let alone the
content! You can see similar here najlepszy sklep