
سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 7 سیاح ہلاک 3 زخمی
سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 7 سیاح جان کی بازی سے گئے، جاں بحق ہونے والے چار سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 سیاحوں کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے تین سیاحوں کو زندہ بچا لیا، جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد نے سب سیاحوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو اپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔