سکیورٹی فورسز کوہائی الرٹ کرنےکی اہم وجہ سامنے آگئی

0
114

راولپنڈی:(ہاٹ لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سینڑل جیل اڈیالہ میں اسیری کے دوران جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی سیکیورٹی برانچ اور اس سے متعلقہ اداروں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں اسیری کی وجہ سے سیکیورٹی اقدامات کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکیورٹی سروے کے بعد سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سروے کے بعد جیل کے سامنے اور اطراف میں موجود دکانوں اور رہائشی علاقوں میں وقتاً فوقتاً سرچ آپریشن کروائے جائیں گے، اس کے علاؤہ اڈیالہ روڈ پر سینڑل جیل اڈیالہ بلڈنگ کی اطراف میں باقاعدہ پولیس پکٹیں قائم کرنے، جیل کے سامنے اور اطراف میں بھی سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے، جیل میں ملاقات کیلئے آنیوالے تمام افراد کے کوائف ان کے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ رجسڑڈ میں درج کیے جانے اور اڈیالہ روڈ اور اس کی اطراف میں 24 گھنٹے گشت کے نظام کو مؤثر رکھے جانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

Leave a reply