سکھ گلوکاروں پر بھارتی سرزمین تنگ کر دی گئی

0
139

نئی دہلی: (ہاٹ لائن نیوز) کینیڈین پنجابی گلوکار شوبنیت سنگھ کو ممبئی کنسرٹ منسوخ کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا یووا مورچہ مذکورہ گلوکار کے کنسرٹ کو خالصتان تحریک کی حمایت کرنے پر منسوخ کروانا چاہتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شوبنیت سنگھ نے تھوڑا عرصہ پہلے بھارتی نقشے کی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی ، جس میں پنجاب اور ہریانہ کو سیاہ رنگ میں دکھایا گیا اور بھارتی پنجاب کیلئے دعا کرنے کا بھی کہا گیا ۔

بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے صدر نے گلوکار کے بھارتی دورے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ، ان کے مطابق خالصتان کی حمایت کرنیوالوں کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ہم شوبنیت سنگھ کو ممبئی میں پرفارم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

Leave a reply