سکوں سےسجی ہوئی پیسوں والی کارتوجہ کامرکز

ہاٹ لائن نیوز : راجستھان کےشہری نے اپنی کار کو ایک روپے کے سکے سے سجایا ، اور اسکی ویڈیو دیکھتےہی دیکھتےوائرل ہو گیا۔ انسٹاگرام پرشئیر ویڈیو کو 5 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔
اس انوکھی کار کو انسٹاگرام ویڈیو تخلیق کار کے اکاؤنٹ ‘ایکسپیریمنٹ کنگ’ پر پوسٹ کیا گیا تھا ،تاہم ، کار کے اصل مالک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں ، کار مکمل طور پر ایک روپے کے سکے سے ڈھکی ہوئی ہے ، جو سورج کی روشنی میں چمکتی ہے۔ ناظرین نے اس انوکھے خیال پر حیرت کا اظہار کیا ، جبکہ دلچسپ تبصرےاور مزاحیہ رد عمل کررہےہیں۔