سکواش کے میدان سے اچھی خبرآگئی

0
28

ہاٹ لائن نیوز : اسکواش کے میدان سے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والا شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پاکستان کے اسکواش کے مایہ ناز کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا، یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں جاری ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو شکست دی، 65 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں عاصم نے ایک کے مقابلے 3 گیمز سے کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہی عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی مل گئے جس سے انہیں اپنی عالمی رینکنگ مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply