سپریم کورٹ کے باہر سے بڑی گرفتاری

0
88

ہاٹ لائن نیوز: سپریم کورٹ نے 652 گرام سونا چوری میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی، پولیس نے ملزم محمد جمیل کو عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 652 گرام سونا چوری میں ملوث ملزم جمیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ سونے کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ملزم سونے کا کاریگر ہے اور اس کے شواہد موجود ہیں، سگے بھائی نے ملزم پر سونا غائب کرنے کا الزام لگایا، گواہوں کے بیانات ہیں کہ ملزم کو سونا دیا گیا، یہ ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس ہے۔

مدعی محمد سلیم نے اپنے بھائی جمیل کے خلاف سونا غائب ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

بعد ازاں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پولیس نے جمیل کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

Leave a reply