حسان خاور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس نے ان کو ایکسپوز کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی احتسابی عمل میں مداخلت کرکے خود کو این آر او 2 دلوانے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اداروں کو اپنے کچن کی طرح چلائیں، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس نے ان کو ایکسپوز کر دیا ہے، امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔
امپورٹڈ حکومت کی احتسابی عمل میں مداخلت کرکے خود کو NRO 2 دلوانے کی سازش ناکام ہو گئی ہے۔ اقتدار میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اداروں کو اپنے کچن کی طرح چلائیں
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس نے ان کو ایکسپوز کر دیا ہے۔ امید ہے کہ
انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور قانون کی حکمرانی ہو گی— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) May 19, 2022