سپریم کورٹ نےتاحیات نااہلی ختم کردی

0
98

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کی اور 5 جنوری کو دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

آج سپریم کورٹ نے کھلی عدالت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلہ چھ ایک کی اکثریت سے سنایا گیا جس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ چیف جسٹس نے یہ فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ اس عدالتی فیصلے سے نواز شریف، جہانگیر ترین سمیت کئی سیاستدانوں کو ریلیف ملے گا۔

Leave a reply