سپریم کورٹ میں فائرنگ کرنے والا گرفتار
ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست کولوراڈو میں سپریم کورٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
کورٹ ہاؤس کو 44 سالہ برینڈن اولسن کی گولیوں سے نقصان پہنچا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پچھلے مہینے، کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آئین کی 14ویں ترمیم کی درخواست کی تھی، جس سے انہیں ریاستی (پرائمری) انتخابات میں حصہ لینے سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
عدالت نے یہ کارروائی سابق صدر کے خلاف بغاوت کے الزام میں کی تھی۔ کولوراڈو سپریم کورٹ ملک کی واحد ریاستی سپریم کورٹ ہے جس نے سابق صدر کو غداری کے الزام میں نااہل قرار دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کولوراڈو سپریم کورٹ کے ججوں کو چار سے تین اکثریتی فیصلے کے بعد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔