سپریم کورٹ رجسٹرار کی تعیناتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) سپریم کورٹ رجسٹرار کی تعیناتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے ، چند دن قبل تعینات کیے گئے رجسٹرار عبدالرزاق کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئی ہیں جب کہ ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کو 6 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری کیبعد نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔