26

سوڈان میں بچے کے قتل کے الزام میں گائے گرفتار

خرطوم: سوڈانی پولیس نے کم عمر لڑکے کو موت کے گھاٹ اتارنے کرنے کے الزام میں گائے کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گائے کو گرفتار کرنے کا عجیب و غریب واقعہ افریقی ملک سوڈان کے جنوب میں پیش آیا جہاں ایک گائے پر بچے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شام گائے فارم کے باہر گھوم رہی تھی کہ اچانک اس نے بچے پر حملہ کردیا۔
گائے کا حملہ اتنا شدید تھا کہ 12 سالہ بچہ تاب نہ لاسکا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بچے کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے گھر منتقل کردیا گیا۔

سوڈانی پولیس نے بچے کے قتل کے الزام میں گائے اور مالک کو گرفتار کرلیا ہے جن پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں