سوڈان : فوج کے سربراہ حملے میں بال بال بچ گئے

0
63

ہاٹ لائن نیوز : سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جنرل عبدالفتح برہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جبت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ فوج کے سربراہ جنرل الفتح بھی اس موقع پر موجود تھے، جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔

Leave a reply