سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ

0
168

ہاٹ لائن نیوز : عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت میں12 ڈالرکااضافہ ہواجسکے بعد عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت 2011ڈالرتک پہنچ گئی۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور ،حیدرآباد، ملتان، لاہور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی جب کہ دس گرام کی قیمت میں 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے اضافہ ہوا۔

Leave a reply