115

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے اضافے سے ایک لاکھ42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہوکر 1858 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں