20

سونے کی قیمت میں فی تولہ کتنے کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 1846 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500روپے اور 857روپے کا اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد،سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد،راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 145500روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 124742روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں