سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ 104

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں دیگر اشیاء کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوا ہے وہیں سونا بھی بڑھتی مہنگائی کے اثرات سے باہر نہیں۔ سونے کی قیمت میں 2150 روپے کے اضافہ کے بعد خالص 25 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 41 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ہے۔ 22قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ29 ہزار 845 روپے کا ہوگیا ۔21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار943 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 200.30 کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں