سونے کی قیمت میں آج پھر ریکارڈ کمی

0
123

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں 26 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2600 روپے فی تولہ کمی کے بعد 12 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے فی تولہ کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 527 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a reply