
ہاٹ لائن نیوز : سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیاہے ، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000روپے اضافے کے بعد فی تولہ قیمت دولاکھ43ہزار3سوروپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 857 روپے اضافے سے دو لاکھ 8 ہزار 5سو90 روپے ہو گئی۔