ہاٹ لائن نیوز : ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافےکےبعد آج کمی ہوگئی ہے۔
پاکستان میں عالمی منڈی کےزیراثر سونےکی قیمت میں کمی ہوئی ہےاور فی تولہ سونےکےبھاؤ 5سو روپے کم ہوگئےہیں۔
ملک میں سونےکی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 2سو روپے ہوگئی ہے جب کہ دس گرام سونےکی قیمت 4سو29 روپے کی کمی کےبعد 2 لاکھ 42 ہزار7سو98 روپے ہوگئی ہے۔