ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ڈالر پھر مہنگا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 45 پیسےمہنگا ہوا،انٹربینک میں ڈالر 211.48 روپے سے بڑھ کر 211.93روپےکی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
