ہاٹ لائن نیوز : عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مقامی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ، جب کہ دس گرام سونا 2572 روپے کمی سے 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔