سونےکی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا

ملک بھرمیں فی تولہ سونا2ہزار 9سوروپے مہنگا ہوگیا۔
ملک بھر میں سونےکی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے، سونےکی قیمت میں 29سوروپے کا اضافہ ہو گیاہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 89 ہزار 6سوروپےکی سطح پرپہنچ گئےہیں۔
دس گرام سونےکےنرخ میں2ہزار 4سو86 روپےاضافہ ہونےسےدس گرام سونا2لاکھ 48ہزار 2سو85 روپےکی سطح پرپہنچ گیاہے۔