سولرپینلزکی قیمت میں بڑی کمی

0
236

ہاٹ لائن نیوز : سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد شہریوں نے سولر پینلز کا استعمال بڑھا دیا ہے اور اس کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کراچی میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے سولر پینل کا استعمال بڑھا دیا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی اور درآمدی اشیا کی دستیابی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مارکیٹ میں 165 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار روپے ہو گئی ہے جب کہ بڑی پلیٹ کی قیمت 70 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد سولر پینلز کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور شہریوں نے سولر پینل خریدنے کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک وقت کا خرچہ ہے پھر امن اور سکون ہے۔

دوسری جانب الیکٹرک مارکیٹ میں سولر پینلز کے تاجر بھی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply