سوشل میڈیا پوسٹ پر جھگڑا، 4 افراد زخمی

0
30

ہاٹ لائن نیوز :سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکرنےپڑ 2 برادریوں میں جھگڑاہوگیا،فائرنگ سے4 افرادزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقے جام الدین والی میں ماچھی برادری اور درگڑا برادری کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیخلاف پوسٹ شیئر کرنے پر جھگڑا ہوگیا جس کے بعد علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد ہتھیاروں، لاٹھیوں کے ساتھ آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب تھانہ بھونگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 50 افراد کو گرفتار کرلیا۔

Leave a reply