سوشل میڈیا صارفین کی ربیکا خان پر کڑی تنقید

0
109

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نامور پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان ہمیشہ ہی سے تنقید کی زد میں رہی ہیں، ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا صارفین نے ربیکا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ربیکا خان کو اکثر ایک پرتعیش طریقے سے سالگرہ مناتے اور ساتھی ٹک ٹاکرز کی شادی کی تقریبات میں بھاری بھر کم ملبوسات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

گزشتہ کل 12 ربیع الاول کے موقع پر ربیکا خان نے اپنی خوبصورت آواز میں ایک نعت پڑھی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ربیکا خان “ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا رحمتوں کی چلی” نعت پڑھ رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کو دوپٹہ اوڑھنے کے اس طریقے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایسا لگتا ہے کہ صارفین کو ربیکا خان کا اس انداز میں نعتیہ کلام پڑھنا اچھا نہیں لگا، ان کی اس شیئر کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔

ایک صارف نے ان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “معزرت لیکن یہ نعت سے زیادہ گانے کی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔”

ایک صارف نے ان کو مشورہ دیا کہ “حجاب میں ویڈیو بناتی تو زیادہ اچھی لگتی”

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ “شکر ہے کہ یہ بھی ایک دن کیلئے نیک ہوگئی”

یاد رہے کہ مشہور کامیڈی اداکار کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان نہ صرف ٹک ٹاکر بلکہ پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

ٹک ٹاک پر ان کے تقریباً 80 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز موجود ہیں۔

Leave a reply