سوشل میڈیا سے وائرل تصاویر کو ڈلیٹ کیسے کریں؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) 1 ہزار سے زائد ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو انسانیت کے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے تجربات کو تب تک روک دینا چاہیے جب تک یہ بات یقینی نہ بنا لی جائے کہ اے آئی سے انسانیت کو کوئی خطرہ نہیں۔
مصنوعی ذہانت کا غلط استعمال پروان چڑ رہا ہے، اے آئی کو اب ڈیپ فیکنگ، اسٹائل ٹرانسفر،میمز اور نامناسب تصاویر بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
اگر آپ بھی اس اے آئی کے فراڈ کا شکار بن چکے ہیں یا اور آپ کی تصاویر بھی ایڈٹ ہونے کے بعد وائرل ہورہی ہیں تو آپ ان تجاویز پر عمل کر کے ان کو ڈلیٹ کر سکتے ہیں ۔
1۔ براؤزر پر جاکرسب سے پہلے ”Stopncii.org“ ٹائپ کریں ۔
2۔ ”Create case“ پر کلک کرکے وہاں اپنی عمر درج کریں۔
3۔ وائرل تصویر کس قسم کی ہے اس کو سلیکٹ کریں۔ مثال کے طور تصویر کسی نجی یا عوامی تقریب کی ہے ۔
4۔ تصویر کی تمام تفصیلات درست طریقے سے درج کریں ۔
5۔ تصویر کی تفصیلات دینےکے بعد ”ویڈیوز یا فوٹوز“ کے آپشن پر کلک کریں اور وائرل فائل کو وہاں اپ لوڈ کردیں۔
6۔ فائل اپلوڈ کر دینے کے بعد ”confirm“ کے آپشن پر کلک کردیں۔
7۔ اسکے بعد اپنے علاقے کا پوسٹ پن اور ذاتی ای میل ایڈرس فل کریں، ساری ”terms and conditions“ کو درج کرنے کے بعد کے ”submit“ کریں۔
8۔ اپنا کیس نمبر کاپی کرکے اپنے پاس لازمی سیو کرنا ہے، کیونکہ کیس نمبر ہی آپ کو اپنا ”Case Status“ دیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔