سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےہوجائیں ہوشیار
کراچی : (ہاٹ لائن نیوز) سندھ پولیس اب سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والے صارفین کیخلاف متحرک نظر آئے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر متحرک رہنے والے پولیس اہلکاروں کو طلب کرکے ایک ٹیم تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند کا پیغام وائرلیس کی مدد سے نشر کرکے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب میں مہارت رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ کہ سوشل میڈیا پر متحرک پولیس اہلکاروں کو طلب کرنے کا مقصد ان کی سوشل میڈیا سے متعلق قابلیت کو پرکھنا ہے۔