سنی دیول نے شاہ رخ کو شکست دے دی

0
130

بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) سنی دیول کی فلم ‘غدر 2’ نے ہندوستانی باکس آفس پر کنگ خان کی فلم ‘پٹھان’ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، سنی دیول کی فلم 5 سو کروڑ کمائی کا ہندسہ عبور کرنیوالی اب تک کی تیز ترین فلم بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو غدر 2 ہندوستان میں 500 کروڑ کی کمائی میں داخل ہو گئی ، غدر 2 شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بعد ہندوستان میں 5 سو کروڑ کا ہندسہ عبور کرنیوالی دوسری ہندی فلم ہے۔

واضح رہے کہ ’غدر 2‘ نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا بزنس صرف اور صرف 24 دن میں کیا ہے جب کہ فلم ’پٹھان‘ کو یہ ہندسہ عبور کرنے میں 28 دن کا وقت لگ گیا تھا ۔

Leave a reply