ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں شبلی فراز کیخلاف مقدمات تفصیل لاء افسر نے جمع کروا دی۔عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا
تفصیل کے مطابق شبلی فراز پر 16 مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 11 مقدمات روالپنڈی میں ایک اٹک میں درج کیا گیا ہے ،4 مقدمات فیصل آباد میں درج ہیں ۔
جسٹس شہرام سرورچوہدری نےدرخواست پرسماعت کی۔
درخواست میں ایف آئی اے ، پنجاب پولیس سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔