سندھ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے

0
37

کراچی : (ہاٹ لائن نیوز) شہر قائد سمیت صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار سے زائد ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ۔

صوبے میں ملیریا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا، صرف ایک ہی دن میں ملیریا کے 5 ہزار 185 مریض رپورٹ ہوگئے ، صوبہ سندھ میں رواں سال ملیریا کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 2 سو 38 ہوگئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاڑکانہ میں ایک ہزار 490، حیدرآباد ڈویژن میں 2 ہزار 243، شہید بینظیر آباد میں 195 ، کراچی میں 25 ،میر پور خاص میں 949 اور سکھر میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبہ سندھ میں رواں برس اب تک ملیریا کیسز کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

Leave a reply