سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے 15

سندھ میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلے میں سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران پاک فوج اور رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے جبکہ پاک فوج اور رینجرز افیسرز کو مجسٹریٹ اول کے اختیارات ہوں گے۔

پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات پاکستان رینجرز اور پاکستان آرمی کے اہلکار اپنی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے سب سے پہلے پریذائیڈنگ آفیسر کو کسی بھی بے ضابطگی/غلطی کی اطلاع دیں گے۔

وہ پولنگ اسٹیشن کے باہر مشاہدہ کریں گے اور ان کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عمل کریں گے۔

اگر پریزائیڈنگ آفیسر کسی رپورٹ شدہ بے ضابطگی/بدعنوانی کے کمیشن کو روکنے کے لیے کام نہیں کرتا ہے تو سیکیورٹی عملہ اس معاملے کو فوری طور پر پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے متعلقہ نامزد افسر انچارج کے نوٹس میں لائے گا۔

خیال رہے کہ دوسری مرحلے میں پولنگ 24 جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہیگی جبکہ 22 جولائی کو رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں