سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کرپٹ افسران کی فہرست طلب 109

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کرپٹ افسران کی فہرست طلب

سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد قاسم آباد میں غیرقانونی پورشنز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایس بی سی اے کے افسران کی ہاتھ سے لکھی رپورٹ مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے عدالت نے ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست مانگ لی۔

عدالت نے ایس بی سی اے حکام سے پوچھا کہ بتایا جائے، لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے دوران کون کون افسران تعینات تھے؟

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ان افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پندرہ روز میں پیش کی جائے۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو پلاٹ نمبر60 گلی نمبر 4 پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹرایس بی سی اے سینٹرل پیش رفت رپورٹ سمیت پیش ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے نقوی ڈی جی کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کیں۔

درخواست گزار عابد حسین نور نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت آباد قاسم آباد میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ بلڈر ایس بی سی اے کے ساتھ مل کر تعمیرات کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں