سم کی فروخت پر پابندی عائد

0
69

پشاور:(ہاٹ لائن نیوز) موبائل سم کارڈز کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سم کارڈز کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے عوامی مقامات پر موبائل فون سم کارڈز کی فروخت پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت بغیر اجازت موبائل فون سم کارڈز کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے ذریعے دارالحکومت پشاور میں پولیس کو غیر قانونی طور پر موبائل فون سم کارڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ موبائل فون کے سم کارڈ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ ڈی سی پشاور کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم کارڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply