سمگل شدہ گاڑیوں کی جلد تحقیقات کرکہ رپورٹ جاری کی جائے عدالت

0
97

لاہور ( کورٹ رپورٹر )
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سکینڈل کی نیب انکوائری کےلئے درخواست پر ڈی جی انٹی کرپشن کو درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے درخواست گزار کو ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا

کہ معاملہ ڈی جی اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں بھی آتا ہے وہی کارروائی کرسکتا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سرکاری ادارے کے جعلی لیٹر پر ہزاروں سمگل شدہ گاڑیوں کو رجسٹرڈ کیاگیا، سمگل شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا

،نیب کی انکوائری میں جعل سازی ثابت ہوگئی ایکسائز کے ملوث افسران اور عملے کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے انکوائری بھی انہی کے پاس بھجوادی، عدالت قومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے والوں کےخلاف کارروائی کرنے کے احکامات صادر کرے۔

Leave a reply