سموگ سےپھیلنےوالی بیماریوں نےوائرس کی شکل اختیارکرلی

0
195

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کر لی ہے۔

ماہر امراضِ سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق اگر نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو متاثر کرتا ہے تو پورا گھر اس کی لپیٹ میں آجائے گا، تیز بخار، جسم میں درد، پیٹ کی خرابی ، کھانسی اس کی علامات ہیں۔

ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا 30 سے ​​40 مریض روزانہ اسپتالوں اور کلینک میں آرہے ہیں، بچے اور بوڑھے نئے وائرس کا زیادہ شکار ہیں، خوش قسمتی سے نئے وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔

اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیل چکا ہے، نیا وائرس کوویڈ ہو سکتا ہے، لوگوں کا کووِڈ کا ٹیسٹ نہیں ہو رہا۔

Leave a reply