سمندر میں ایک نیا جزیرہ کیسے بن گیا ؟

ہاٹ لائن نیوز : جاپان میں زیر آب آتش فشاں نے ایک نیا جزیرہ بنا دیا ہے۔جاپان کے موسمیاتی ادارے (جے ایم اے) کے مطابق یہ نیا جزیرہ بحرالکاہل میں ایوو جیما کے قریب نمودار ہوا ہے۔
جاپانی ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ جزیرہ، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا نتیجہ تھا۔ ان کی سمندر میں نظر آنے والی تصویر بھی شائع ہوئی ہے ۔
تصویر میں دھماکے کے بعد جزیرے پر پھیلی ہوئی سیاہ راکھ کے بادل کو دکھایا گیا ہے۔
جے ایم اے نے کہا کہ پچھلے سال سے اس علاقے میں آتش فشاں کی سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ جزیرہ 30 اکتوبر کو آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں تشکیل پایا تھا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ سمندر کے نیچے اس چٹان کے بننے کا عمل کافی عرصے سے جاری ہے اور اب سطح پر نمودار ہو چکا ہے۔ یہ جزیرہ ایوو جیما کے ساحل سے ایک کلومیٹر دور واقع ہے۔