سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گر گئی ؛ 8 افراد جھلس گئے

0
49

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود 8 افراد جھلس گئے، دیوار گرنے سے پڑوسیوں کی چھت گر گئی، جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے جھلسنے والوں میں 4 خواتین، 1 بچہ اور 3 مرد شامل ہیں۔

Leave a reply