
ہاٹ لائن نیوز : سلمان خان کےحالیہ کلین شیوروپ نے شائقین میں تشویش کی لہر کو جنم دیا ہے۔
“ٹائیگرز زندہ” کے اداکار نے حال ہی میں اپنی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر فلم سکندر” کی شوٹنگ مکمل کی ، اور پھر داڑھی منڈوا دی۔ اس تبدیلی نے انکے مداحوں کوحیرت میں ڈال دیا۔
چونکہ سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرآتے ہیں ، شائقین کے ملےجلے جذبات سامنے آچکے ہیں۔ کچھ اپنے بچپن کے ہیرو کو بوڑھےہوتادیکھ کر رنجیدہ تھے ، جبکہ کچھ نےنئی شکل کی تعریف کی۔
ایک صارف نے لکھا ، “ہمارے بچپن کے ہیروکو بوڑھادیکھ کر بہت افسوس ہوا۔” تاہم ، ایک مداح نے سلمان خان کی تعریف کی اورکہاکہ “بھائی جان کل بھی خوبصورت تھے،آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہینگے”