سلمان خان کی ڈانس وڈیو پر مداحوں میں تشویش
نئی دہلی: (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک بڑے صنعتکار کے پوتے کی سالگرہ کے پروگرام میں اسٹیج پر ایک مشہور گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔ سلمان خان ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس میں بھی وہ خوبصورتی اور پھرتی نہیں نظر ائی جس کیلئے وہ مشہور ہیں۔
ویڈیو آنے کے بعد سلمان خان کے مداح ان کی صحت سے متعلق تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سپر اسٹار کیلئے مشوروں کے ڈھیر لگ گئے۔
ایک مداح نے دبنگ خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹائیگر 3 کی ریلیز کے بعد اپنی صحت پر خوب توجہ دیں اور کچھ عرصے کیلئے کام سے بریک لیں۔ ایک اور فین نے مشورہ دیا کہ صحت کا مسئلہ ہے کچھ مہینوں کیلئے جم چھوڑ دیں۔
سلمان خان کے ایک مداح نے ان کے بڑھتے ہوئے وزن پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ بھائی تھکا ہوا لگ رہا ہے ، اتنا ڈاؤن کیسے ہوگیا۔ مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سلمان خان اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں گے اور بہت جلد اپنی فارم میں واپس دکھائی دیں گے۔