سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح مایوس

0
37

ہاٹ لائن نیوز : سلمان خان کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان صوفے پر بیٹھے ہوئے ہیں، جب کہ اداکارہ سونالی بیندرے ان سے ملنے ان کے پاس آئیں، سلمان خان صوفے کی پشت کا سہارا لیتے ہوئے مشکل سے کھڑےہوپاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی کمنٹس سیکشن پر مداحوں کیجانب سے طرح طرح کے تبصرے آنے لگے۔

ایک مداح نے کہاہےکہ ہمارے بچپن کے پسندیدہ ہیرو بوڑھے ہو رہے ہیں جب کہ ایک اور مداح نے کہا کہ بیماری ہو یا جوانی ہمیشہ نہیں رہتی۔ بالی ووڈ کے بھائی جان کے ایک اور مداح نے لکھا کہ سلمان خان کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر بہت دکھ ہوا ۔

Leave a reply