سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط کس نے بھیجا؟ نام سامنے آگیا 46

سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط کس نے بھیجا؟ نام سامنے آگیا

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی کا خط لارنس بشنوئی گروپ کے تین افراد کی جانب سے ہی بھیجا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے مبینہ رکن مہاکال عرف سدھیش سوربھ کامبلے نے پوچھ گچھ کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجا ہے۔
مہاکل کو سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ ہفتے پونے سے گرفتار کیا گیا تھا اس نے پوچھ گچھ کے دوران تفتیش کاروں کو بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان راجستھان سے آئے تھے اور ان میں سے ایک نے یہ خط باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں ایک بینچ پر رکھا تھا جہاں سلمان خان کے والد سلیم خان صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں