73

سلمان خان پر شارپ شوٹر کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، بھارتی میڈیا

ممبئی:(ہاٹ لائن نیوز ) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سلمان خان پر ان کے گھر کے باہر لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شارپ شوٹر نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جس شخص نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان اور ان کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اس کی شناخت وکرم برار کے نام سے ہوئی ہےجوکہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے گینگ نے جمعرات کی رات سلمان خان کو ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر قتل کرنے کے لیے ایک شارپ شوٹر بھیجا تھا جس نے ایک خاص ہاکی کیسنگ میں چھپے ہوئےچھوٹےبور ہتھیار سے اداکار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں