سلمان خان اور انکے والد کو دھمکی آمیز خط موصول 68

سلمان خان اور انکے والد کو دھمکی آمیز خط موصول

بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ کے معروف اداکارسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہونے لگے۔جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں