
ہاٹ لائن نیوز : ایک اور پاکستانی خاتون نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر لی۔
وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال کی سلطانہ بی بی نے آج صبح 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا اور کےٹوکو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔
سلطانہ سے پہلے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی یہ چوٹی سر کر چکی ہیں۔
سلطانہ نے سرباز علی کی زیر نگرانی کےٹو ٹسرکی ، سرباز علی اور سلطانہ آج صبح کے ٹو کی چوٹی پر پہنچ گئے۔