سعودی کافی ہاؤس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ قرار

0
106

ہاٹ لائن نیوز : سعودی کافی ہاؤس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیاگیا ہے۔

حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے گورنر ہاؤس میں کافی اینڈ ٹی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالکریم العجمی اور المخی کے ڈائریکٹر اشرف العجمی کا استقبال کیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق “بن و شای” کمپنی کو دنیا کی سب سے بڑی کافی شاپ کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ کیفے حائل میں 3,221 مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا۔ سیاحت کو فروغ دینے اور ملک کے اندر اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے میں نجی شعبے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، گورنر حائل نے کہا: “العجمی اپنی شاندار کارکردگی پر مبارکباد کا مستحق ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ ترقی کرتا رہے۔ ”

حائل کافی ہاؤس ایک ثقافتی اور ادبی مرکز ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہت سی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔

Leave a reply