سعودی ولی عہد کب پاکستان آ رہے ہیں ؟
لندن : ( ہاٹ لائن نیوز ) پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان دورے پر آئیں گے۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کو آہنی ہاتھوں سے روکیں گے ، جسکے بعد ڈالر تیزی سے گرنا شروع ہوا ہے۔ نگران حکومت کے اقدامات سے حالات میں بہتری آرہی ہے ۔