سعودی وزیر خارجہ نے بھارت کی چیخیں نکلوا دیں
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے مقبوضہ کشمیر پر بیان سے بھارت کی چیخیں نکل گئیں ۔
نیو یارک میں جموں و کشمیر رابطہ گروپ کا گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں سیشن کے موقع پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا ، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے تھے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اپنے وقار اور اسلامی تشخص کے تحفظ کیلیے کوشاں مسلم اقوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودیہ شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد کرنے کے لیے کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے باشندے بھی شامل ہیں۔
سودی وزیر خارجہ کے مطابق جموں و کشمیر کا مسئلہ تمام خطے کے امن و استحکام کو درپیش اہم ترین چیلنجوں میں سے ایک بڑا چیلنج ہے۔ اگر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو خطے میں اس کا اثر عدم استحکام میں اضافے کا باعث بن جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے اس بیان سے بھارت کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت کیجانب سے سعودی بیان کو متنازعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔